ریاض: سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الرابعہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری لہر ممکن ہے اور لوگوں کو موجودہ رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ توفیق الرابعہ نے کہا ’’حالیہ ہفتوں میں ہم نے ملک کے ز یادہ تر حصوں میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد واضح اور مسلسل اضافہ دیکھا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے کے اعداد و شمار کے مقابلے معاملوں میں دو سو فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے اس کا اہم سبب عوامی تقاریب ہیں۔‘‘
Published: undefined
وزیر صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں کووڈ- 19 معاملوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہتا ہے تو سعودی عرب کو ایک ایسی صورتحال سے نمٹنا ہوگا جس کا کئی ممالک سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر موجودہ ہدایات کی خلاف ورزی جاری رہی تو ہمیں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کرنا ہوگا۔ وزارت صحت کے مطابق پیر کو ملک میں کورونا کے 255 نئے معاملے درج کیے گئے۔ ایک ماہ قبل یومیہ تعداد 80 تھی۔ سعودی عرب میں کورونا انفیکشن کے 368300 سے زیادہ معاملے ہیں جبکہ ملک میں چھ ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز