عرب ممالک

کورونا ویکسین لینے والی پہلی سعودی خاتون کے مسرت سے لبریز تاثرات

شیخہ الحربی نے کہا کہ اللہ ہماری حکومت کو شاد و آباد رکھے جو عوام کو اتنی زیادہ توجہ دیتی ہے۔ میں خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتی ہوں۔ میں پہلی خاتون ہوں جس نے ویکسین لگوائی ہے۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

سعودی عرب میں جمعرات سے شہریوں میں کورونا ویکسین لگائے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ایک سعودی خاتون جو مملکت میں ویکسین لگانے والی پہلی خاتون ہیں، جنہوں ‌نے یہ ویکسین لگوائی ہے۔ ویکسین لگانے والی خاتون کے جذبات اور احساسات دیدنی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویکسین لگانے والی خاتون شیخہ الحربی نے 'ٹوئٹر' پر لکھا کہ وہ اپنی خوشی بیان نہیں کرسکتیں۔ ویکسین لگوانے کے بعد وہ خوشی سے رات کو سو نہیں سکیں۔

Published: undefined

شیخہ الحربی نے حکومت کو ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ اللہ ہماری حکومت کو شاد و آباد رکھے جو عوام کو اتنی زیادہ توجہ دیتی ہے۔ میں خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتی ہوں۔ میں پہلی خاتون ہوں جس نے ویکسین لگوائی ہے۔ ویکسین لگانے کی خوشی میری سب سے بڑی خوشی ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر شیخہ الحربی نے ویکسین لگوانے کی متعدد تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر میں انہیں خوشی کے جذبات میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے گزشتہ روز کورونا ویکسین لگوائی اور اس کے بعد انہوں ‌نے عوام الناس میں یہ ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا تھا۔ گزشتہ روز ڈیڑھ لاکھ سے زاید افراد نے ویکسین لگوانے کے لیے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔ ویکسین لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہوگی تاہم یہ سعودی باشندوں اور تارکین وطن سب کے لیے مفت ہوگی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined