عرب ممالک

اسرائیل 42 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گااور حماس 14 اسرائیلی یرغمال رہا کرے گا

حماس نے جنگ بندی کے دوران 50 یرغمالیوں کو رہا کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

حماس اور اسرائیل کے درمیان ہفتہ کو چار روزہ جنگ بندی کے دوران تبادلے کے دوسرے بیج میں اسرائیل کی طرف سے 42 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے حماس 14 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

Published: undefined

مصر کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 42 فلسطینیوں کو بھی رہا کیا جا رہا ہے جن میں 18 خواتین اور 24 لڑکے شامل ہیں۔

Published: undefined

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ وہ جاری مذاکرات کی تفصیلات کے بارے میں بات کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثالث مصر اور قطر نے اسرائیل کو حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی فہرست دی ہے جنہیں رہا کیا جانا ہے۔

Published: undefined

جنگ بندی کے پہلے روز جمعہ کو 63 قیدیوں اور یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔ آنے والا تبادلہ اس وقت ہوا جب حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے تقریباً 240 میں سے 24 کو رہا کیا۔ بدلے میں اسرائیل نے 39 فلسطینیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا ہے۔غزہ کی قید سے آزاد ہونے والوں میں 13 اسرائیلی، 10 تھائی شہری اور ایک فلپائنی شہری شامل ہے۔

Published: undefined

حماس نے جنگ بندی کے دوران 50 یرغمالیوں کو رہا کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ دونوں فریقوں نے رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔اسرائیل نے رہائی کے اہل 300 قیدیوں کی فہرست بھی شائع کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined