عرب ممالک

ترکی انتخابات: رجب طیب اردوگان دوبارہ صدر منتخب

دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترکی پر حکمران طیب اردوگان اپنی غیر روایتی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے با وجود دوبارہ منتخب ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

خبروں کے مطابق اردوگان نے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں  52.1 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں اور ان کے حریف کمال کلیچ داراوغلو کے حق میں 47.9 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں جس کی وجہ سے  ایر دوان دوبارہ  ترکی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

Published: 29 May 2023, 6:11 AM IST

اس فتح سے طیب اردوگان کے دو دہائیوں پر محیط دور حکومت میں توسیع ہو گی اور وہ اپنی حکومت کو جاری رکھنے کا مینڈیٹ حاصل کر لیا ہے۔ ان کے انتخاب نے ترکی میں ایک حد تک تقسیم پیدا کی لیکن علاقائی فوجی طاقت کے طور پر اس کی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔ ساڑھے آٹھ کروڑ کی آبادی والے نیٹو کے رکن ملک ترکی میں داخلی، اقتصادی، سلامتی اور خارجہ پالیسی کو از سرِنو ترتیب دینے کے بعد، یہ فتح صدر اردوگان کے ناقابل تسخیر تشخص کو تقویت دے گی۔

Published: 29 May 2023, 6:11 AM IST

ملک کو زیادہ جمہوری اور تعاون کی راہ پر گامزن کرنے کا وعدہ کرنے والے کلیچ داراوغلو کی شکست پر ماسکو میں خوشی کا اظہار کیا جائے گا لیکن ترکی کی جانب سے خارجہ امور میں زیادہ محاذ آرائی اور آزادانہ مؤقف اختیار کرنے کے بعد مغربی دارالحکومتوں اور مشرق اوسط کے بیشتر حصوں میں سوگ کی کیفیت ہوسکتی ہے۔

Published: 29 May 2023, 6:11 AM IST

دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترکی پر حکمران طیب اردوگان اپنی غیر روایتی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران اور کرنسی کے بحران کے باوجود پانچ سال کا نیا مینڈیٹ حاصل کر لیا جبکہ حزب اختلاف نے ان کی جیت کو تسلسل کو روک لگانے کا وعدہ کیا تھا۔

Published: 29 May 2023, 6:11 AM IST

تجزیہ کاروں نے ووٹنگ کے بعد مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی پیشین گوئی کی ہے جبکہ کچھ لوگوں نے انتخابات کو اس بات کا امتحان قرار دیا تھا کہ آیا ایسے مطلق العنان رہنما کو پرامن طریقے سے ہٹایا جا سکتا ہے یا نہیں۔تاہم 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل رجب طیب اردوگان نے کہا تھا کہ وہ جمہوریت کا احترام کرتے ہیں اور آمرہونے سے انکار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ 14 مئی کو ترکیہ میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ان دونوں میں سے کوئی بھی امیدوار جیت کے لیے درکار50 فی صد ووٹ نہیں لے سکا تھا۔

Published: 29 May 2023, 6:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 May 2023, 6:11 AM IST