عرب ممالک

'اسرائیل فلسطین تنازعہ روکنے کے لیے ترکیہ اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے'

ترکی کے صدر نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کو بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام حاصل ہو سکے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کو روکنے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

مسٹر اردگان نے استنبول میں سیریاک آرتھوڈوکس چرچ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ "ترکی جلد از جلد جھڑپوں کو روکنے اور حالیہ واقعات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے بہترین کوشش کے لئے تیار ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ فلسطین- اسرائیل تنازع اس خطے کے مسائل کی جڑ ہے اور دیرپا امن حتمی حل سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن کی بحالی کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کو تیز کرنے اور جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے متحارب فریقوں پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کریں جس سے کشیدگی بڑھے اور مسئلہ مزید گہرا ہو۔

Published: undefined

مسٹر اردگان نے کہا کہ اس مسئلے کو بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام حاصل ہو سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined