عرب ممالک

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں گیارہ افراد کی موت

فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے ہفتے کے روز جنوبی اور مشرقی لبنان کے گاؤوں اور قصبوں پر تقریباً نوے حملے کیے اور سولہ گاؤں اور قصبوں پر  گولے داغے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جنوبی اور مشرقی لبنان پر ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں گیارہ افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔ این این اے کے مطابق، مشرقی بعلبیک-ہرمیل صوبے کے گاؤں خریبہ میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے چھہ افراد ہلاک اور گیارہ  دیگر زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ میونسپل گودام کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں نباتیہ میونسپلٹی کے پانچ ملازمین بھی مارے گئے۔

Published: undefined

فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے ہفتے کے روز جنوبی اور مشرقی لبنان کے گاؤوں اور قصبوں پر تقریباً نوے حملے کیے اور سولہ گاؤں اور قصبوں پر تقریباً  پچھتر  گولے داغے۔ حزب اللہ نے کل الگ الگ بیانات میں اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان کے گاؤں چاما میں اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کر دیا جس سے اس کے عملے کو جانی نقصان پہنچا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنان کے سرحدی شہروں میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا اور کئی اسرائیلی مقامات پر راکٹ فائر کیے جن میں ایکر، حیفہ، صفد اور کریات شمونہ کے شہر شامل ہیں۔

Published: undefined

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 8 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز سے اب تک لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 3,452 اور زخمیوں کی تعداد 14,664 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined