کووڈ کی وجہ سے تمام احتیاط برتی جارہی ہے اور گزشتہ سال جہاں باہر کےنمازیوں کےلئے مسجد الحرام کچھ ماہ کےلئے بند کی گئی تھی وہیں گزشتہ سال بیرون ممالک کےلوگوں کو حج کرنے کی اجازت بھی نہیں تھی ۔ اس سال بھی رمضان المبارک کورونا کےخوف کےسائےمیں گزر رہےہیں لیکن اس سال مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے پہلےعشرے میں قریباً 15 لاکھ عبادت گزارالمسجد الحرام میں داخل ہوئے ہیں۔نمازیوں کی اس تعداد کا المسجد الحرام کے بیرونی دروازوں سے گذرنے والوں سے پتاچلا ہے۔
Published: undefined
العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع خبر کے مطابق المسجد الحرام میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے اور لوگوں کو عمرہ کے مناسک کے علاوہ پنجہ وقت اورتراویح کی نمازیں بھی اس مقدس مسجد میں ادا کرنے کی اجازت ہے۔
Published: undefined
کعبۃ اللہ کے گرداگرد مطاف میں طواف کرنے والوں کے لیے گنجائش میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ عبادت گزار مقررہ باہمی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سہولت سے طواف کرسکیں اور نمازیں ادا کرسکیں۔
Published: undefined
مسجدحرام میں داخلے کا نظام ایرمرناایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے۔زائرین اس ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کرتے ہیں اور ان کے لیے مسجد میں داخلے کا وقت متعیّن کردیا جاتا ہے۔البتہ زائرین پر مزید یہ شرط عاید کی گئی ہے کہ وہ کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا چکے ہوں اور مسجد میں ان کے لیے ہر وقت ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس سال رمضان میں عمرہ ادا کرنے کے لیے ایک خصوصی سرکاری اجازت نامہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی حکام نے اسی ماہ کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ اگر کوئی بھی فرد باضابطہ اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر2666 ڈالر (10 ہزار سعودی ریال) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز