عرب ممالک

سعودی عرب اور عراق کے درمیان طویل عرصے بعد دفاعی اور سیکورٹی معاہدے پر دستخط

عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی ’آئی این اے‘ کے مطابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور ان کے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشمری نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک سیکورٹی پروٹوکول پر دستخط کیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

بغداد: سعودی عرب اور عراق کے درمیان طویل عرصے بعد اپنی نوعیت کے پہلے دفاعی اور سیکورٹی معاہدے کے لیے ایک یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی ’آئی این اے‘ کے مطابق اتوار کو سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور ان کے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشمری نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک سیکورٹی پروٹوکول پر دستخط کیے۔ یہ سنہ1983ء کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے جب دونوں ملکوں نے ایک سیکورٹی تعاون کی یاداشت پردستخط کیے ہیں۔

Published: undefined

"آئی این اے" کی طرف سے شائع کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق "دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے ایک سیکورٹی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، جو تقریباً چار دہائیوں میں اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے۔ یاداشت پر دستخط سے چند گھنٹے قبل عراقی وزیرداخلہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے۔ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ "اس یادداشت میں سیکورٹی تعاون کی مختلف شکلیں، وژن کا تبادلہ اور عراق اور سعودی عرب کے لیے مزید سیکورٹی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ سیکورٹی کام کو فعال کرنا شامل ہے۔"

Published: undefined

سعودی وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ بغداد حکام کے ساتھ ان کی ملاقات میں سلامتی سے متعلق تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مشترکہ ورکنگ کے تسلسل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ادھر سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق وزیر داخلہ نے عراقی وزیرداخلہ سے ملاقات کے دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان سیکورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

عراقی وزیر کا یہ دورہ فروری کے شروع میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے سرکاری دورے کے چند ماہ بعد ہوا ہے، جس کے دوران انہوں نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined