حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے 'حرمین پریذیڈینسی' کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ مملکت کی ہدایت پر ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں نمازیوں کی یومیہ تعداد ایک لاکھ اور معتمرین کی 50 ہزار تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
حرمین پریذیڈینسی کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں نماز اور عمرہ کے لیے داخل ہونے والے تمام افراد کو 'توکلنا' ایپ کے ذریعے اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا اور کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے یا پہلی خوراک لیے 14 دن گزر جانے کی تصدیق کرانا ہو گی۔ کرونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریض بھی مسجد حرام میں نماز کے لیے آسکتے ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں نماز کے لیے اور عمرہ کے لیے رجسٹریشن کی خاطر صرف دو ہی ایپ 'اعتمرنا' اور 'توکلنا' مختص ہیں۔ عمرہ کے رجسٹریشن کے حوالے سے کسی آن لائن پلیٹ فارم کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز