ریاض (ویب مانیٹرنگ): آب زم زم کنوئیں میں صفائی کے دوران اترنے والے پہلے سعودی شہری ڈاکٹر یحییٰ کوشاک 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یحییٰ کوشاک سنہ 1979 میں صفائی منصوبے کے دوران آب زم زم کے کنوئیں میں اترنے والے پہلی شخصیت تھے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یحییٰ کوشاک پیر کے روز 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ بڑھاپے کی وجہ سے علیل تھے۔ ڈاکٹر یحییٰ کوشاک سعودی عرب میں ڈاٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر بھی تھے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ خادم الحرمین شریفین نے 1979 میں پہلی بار آب زم زم کے کنوئیں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا منصوبہ شروع کیا تھا، جس کا مقصد پانی کے بھاؤ کو تیز اور بہتر بنانا تھا۔ صفائی منصوبے کے دوران آب زم زم کے راستے میں آنے والی اشیا کو ہٹایا گیا تھا۔
Published: undefined
اس آپریشن کی نگرانی ڈاکٹر یحییٰ کوشاک نے کی اور وہ پہلی شخصیت تھے جنہوں نے کنوئیں کے اندر جاکر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد حکمت عملی مرتب کی اور پھر کامیاب آپریشن کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صفائی منصوبہ اس قدر کامیاب رہا تھا کہ اس کے اختتام کے بعد بھاؤ میں تیزی بھی آگئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز