امارت: دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے نئے سال کے آغاز پر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 30 سے زیادہ افراد کے خاندانی یا سماجی اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عاید کردی ہے۔
Published: 27 Dec 2020, 3:40 PM IST
کمیٹی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جو کوئی اس پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اور تقریب یا اجتماع منعقد کرے گا، اس پر 50 ہزار درہم (13 ہزار ڈالر) جرمانہ عاید کیا جائے گا اور ایسی کسی تقریب میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو 15 ہزار درہم (چار ہزار ڈالر) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔‘‘
Published: 27 Dec 2020, 3:40 PM IST
کمیٹی کا کہنا ہے کہ اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چھاپا مار کارروائیاں کی جائیں گی۔ کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ تیس سے کم افراد کے کسی ایک جگہ اکٹھا ہونے کی صورت میں ہر فرد کے لیے چارمربع فٹ کا رقبہ مختص ہونا چاہیے۔
Published: 27 Dec 2020, 3:40 PM IST
کمیٹی نے ضعیف العمر یا دائمی امراض کا شکار افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سال کے موقع پر منعقد ہونے والے ایسے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔ نیز اگر کسی شخص کو کھانسی یا بخار ایسی علامات ظاہر ہو رہی ہیں، اس کو بھی ایسے اجتماعات میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: 27 Dec 2020, 3:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Dec 2020, 3:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز