سعودی عرب میں کورونا متاثرین کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اب وہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کروناوائرس کے 1912 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ۔سعودی عرب میں اب تک ایک دن میں کرونا وائرس کے مریضوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔
Published: undefined
تازہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے مزید سات افراد وفات پاگئے ہیں اور اب تک اس مہلک وَبا کے متوفیوں کی تعداد 246 ہوگئی ہے جبکہ کل کیسوں کی تعداد 39136 ہوگئی ہے۔واضح رہے کرونا وائرس کے نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 35 فی صد سعودی شہری ہیں اور 65 فی صد کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے۔
Published: undefined
سعودی عرب میں اب تک کل تشخیص شدہ کیسوں میں صرف 0۰7 فی صد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ قریباً 30 صد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کے مزید 1313 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور مکمل طور سے تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 11457 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ان کی فراہم کردہ تفصیل کے مطابق مکہ مکرمہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں،ان کی تعداد 438 ہے۔اس کے بعد جدہ میں 374، دارالحکومت الریاض میں 363 اور مدینہ منورہ میں کرونا وائرس کے 248 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔الدمام میں 104 ، الہفوف میں 72 اور القنفذہ میں 52 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔باقی مریضوں کا تعلق مملکت کے دوسرے شہروں اور صوبوں سے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز