عرب ممالک

کورونا وائرس کے مشتبہ مریض باجماعت نمازوں میں شامل نہ ہوں: علماء کونسل

سعودی عرب کی معتبر سپریم علما کونسل نے کورونا وائرس کے حوالے سے عالم اسلام بالخصوص سعودی شہریوں کی دینی رہ نمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد مساجد میں باجماعت نمازوں میں شامل نہ ہوں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ریاض: سعودی عرب کی معتبر سپریم علماء کونسل نے کورونا وائرس کے حوالے سے عالم اسلام بالخصوص سعودی شہریوں کی دینی رہ نمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد مساجد میں باجماعت نمازوں میں شامل نہ ہوں۔

Published: undefined

سپریم علماء کونسل کا 24 واں غیر معمولی اجلاس دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں کورونا کے بڑھتے خطرات اور اس وباء کے حوالے سے علما کی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علماء نے متفقہ طور پر تجویز دی کہ کورونا کے شبے میں عام لوگوں سے الگ کیے گئے افراد باجماعت نمازوں میں شرکت نہ کریں۔ ایسا نہ ہوکہ وہ اس متعدی مرض کا شکار ہوں اور یہ بیماری دوسرے لوگوں تک پھیلنے لگے۔

Published: undefined

اس حوالے سے علماء نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کو بہ طور حجت پیش کیا ہے جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ 'کوئی بیمار صحت مند کے پاس نہ جائے'۔ اس کے علاوہ ایک دوسری حدیث میں اللہ کے رسول کا فرمان ہے کہ 'اگر تم کسی علاقے میں طاعون کی بیماری کا سنو تو وہاں نہ جائو۔ جس علاقے میں تم رہتے ہو وہاں طاعون پھیلے تو وہاں سے باہر نہ نکلو'۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت نے کئی ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ عارضی طور پرعمرہ کی ادائی بھی روک دی گئی ہے۔ جب کہ مسجد نبوی ﷺ کی زیارت پر بھی پابندی عاید ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined