ریاض: سعودی عرب میں اندرون ملک سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لینے کی پابندی آج سے عائد کردی گئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں اندرون ملک سفر کرنا ہے تو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا شرط ہوگی، اس پابندی پر آج سے اطلاق ہوگیا، شہری سفر کے لیے مکمل ویکسینیشن کروائیں۔
Published: undefined
سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ سفر کیلئے ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط پر آج سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔ ایئرلائن نے وضاحت کی ہے کہ اس شرط سے وہ افراد مستثنیٰ ہوں گے جن کی عمر 12 سال سے کم ہے، وہ مسافر جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لیں وہ آج سے لوکل پروازوں پر سفر نہیں کرسکیں گے۔ اس پابندی سے بچوں کے علاوہ وہ افراد بھی مستثنیٰ ہیں جنہیں سعودی عرب کے صحت کے محکمے استثنیٰ دے چکے ہیں۔ اندرون ملک سفر کے خواہشمندوں سے ٹکٹ بک کراتے وقت ’توکلنا‘ ایپ پر اپنا سٹیٹس چیک کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سعودی حکام نے مکمل ویکسینیشن کروانے کی شرط کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز