بہار کے سپول ضلع میں پولس نے دو سگی بہنوں کے ساتھ جنسی استحصال، عصمت دری اور اس کا ویڈیو بنانے کے الزام میں ایک نام نہاد بابا کو گرفتار کر لیا ہے۔ سپول کے ایس پی مرتیونجے کمار چودھری نے بتایا کہ گرفتار شخص منموہن خود کو ’کبیر وچار منچ‘ کا بین الاقوامی مہنت بتاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملزم کو منگل کی شام مدھوبنی ضلع کے پھلپراس واقع کبیر منچ نامی ادارہ سے ملحق آشرم سے گرفتار کیا گیا۔
مرتیونجے چودھری نے اس واقعہ کے تعلق سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مدھوبنی کا رہنے والا خاندان گزشتہ 25 سالوں سے لدھیانہ کے کرنال روڈ میں رہ کر تجارت کرتا ہے۔ پوری فیملی ’کبیر وچار منچ‘ سے منسلک ہے۔ اسی درمیان منموہن نے سال 2010 میں سپول کے مرونا تھانہ کے پنچ بھنڈا گاؤں میں ایک مذہبی پروگرام منعقد کیا تھا جہاں متاثرہ کی پوری فیملی بھی شامل ہوئی تھی۔
الزام ہے کہ منموہن نے اس پروگرام میں ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی اور اس کا ویڈیو بھی بنا لیا۔ اس درمیان وہ لدھیانہ جاتا رہا اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ان کے ساتھ جنسی استحصال کرتا رہا۔ اسی درمیان منموہن نے سال 2016 میں متاثرہ کی بڑی بہن سے بھی عصمت دری کی اور اس کا بھی جنسی استحصال کرنا شروع کر دیا۔
Published: undefined
پولس کے مطابق جب رام رحیم کو سزا ہوئی تب متاثرہ بہنوں میں سے بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو اپنی آپ بیتی سنائی۔ اسی عمل میں چھوٹی بہن نے بھی اپنے ساتھ ہو رہے ظلم کی کہانی بڑی بہن کو بتائی۔ سپول کے ایس پی چودھری نے بتایا کہ دونوں متاثرہ بہنوں نے پوری تفصیل بذریعہ ای میل نیشنل وومن کمیشن کو فراہم کی اور پھر کمیشن نے اس کی اطلاع پولس کو دے دی۔
مرتیونجے چودھری کا کہنا ہے کہ پولس کو اس واقعہ کی خبر جیسے ہی ملی، فوراً دونوں بہنوں سے رابطہ کیا گیا اور سپول بلا کر ان کے بیان پر وومن تھانہ میں جنسی استحصال اور عصمت دری سے متعلق ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس کے بعد ہی ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز