واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن سخت مخالفت کے باوجود سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ بی بی سی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ جو بائیڈن کی یہ ملاقات سعودی عرب روانگی سے قبل جمعے کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ان کی فلسطینی لیڈروں سے ملاقات کے بعد ہوگی۔ امریکی صدر شہزادہ اور ان کے والد شاہ سلمان دونوں سے ملاقات کریں گے۔
Published: undefined
سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس اور جو بائیڈن کے درمیان میٹنگ میں تناؤ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات بہت اچھے تھے۔ لیکن جو بائیڈن کی آمد کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی آ گئی۔ امریکی صدر نے یمن جنگ میں ان کی طرف سے سعودی عرب کو دی جانے والی حمایت واپس لے لی۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے خطے کا ذکر کرنا ہی بند کردیا، ایسا لگ ہا ہے کہ جیسے خطے سے امریکہ کی تصویر دھندلی ہوتی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ جو بائیڈن نے ایم بی ایس کے تعلق سے بے تکے بیانات دئیے۔ ایسی خبریں بھی آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ جمال خاشقجی کو قتل کرنے کا حکم ایم بی ایس نے دیا تھا۔ اگرچہ پرنس نے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا، امریکی انٹیلی جنس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ انہون نے اس کی منظوری دی تھی۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنما توانائی کی سپلائی، انسانی حقوق اور سیکورٹی تعاون کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز