سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کل شام جدہ پہنچنے کے بعد اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔یہ ملاقات جدہ کے پیس پیلس میں ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔
Published: undefined
قبل ازیں شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر اور ان کے ہمراہ آئے وفد کا شاہی محل میں استقبال کیا۔ امریکی صدر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر جمعہ کی شام جدہ پہنچے جہاں مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان سمیت دیگر حکام نے استقبال کیا۔ امریکی صدر کل ہفتے کو جدہ میں منعقدہ ’خلیج 3+‘ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
Published: undefined
امریکی صدر جو بائیڈن اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے سیشن کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشترکہ سربراہی اجلاس سے قبل دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں جو بائیڈن سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد ولی عہد اور بائیڈن کے درمیان جدہ کے السلام محل میں دو طرفہ بات چیت ہوئی۔
Published: undefined
سعودی عرب کے دورے کے دوسرے روز صدر بائیڈن جدہ میں علاقائی کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ مصر، اردن اور عراق سمیت خلیجی ممالک کی قیادت سے موجودہ حالات کے تناظر میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت،خطے کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور مسلسل ہم آہنگی کی کوششوں کی حمایت کو فروغ دینے پر بات کریں گے۔
Published: undefined
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ مملکت میں صدر بائیڈن کی بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے پہلوؤں پر بات کی جائے گی اور خطے اور دنیا کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Published: undefined
مشرق وسطیٰ کے دورے پر آئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کے مملکت کے دورے کی وجہ امریکی مفادات سے بڑھ کر ہے۔ یہ دورہ خطے سے انخلاء کر کے سابقہ غلطیوں کو درست کرنے کا ایک موقع ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined