عرب ممالک

حزب اللہ کے حملوں سے بنیادی ڈھانچے کو پہنچا نقصان: اسرائیل

حزب اللہ نے کہا کہ اس نے گزشتہ ماہ بیروت میں سینئر کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کے بدلے میں اسرائیل کی جانب 320 سے زیادہ راکٹ اور کئی ڈرون فائر کیے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

لبنان کی شیعہ تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جوابی حملے شروع کر دیے ہیں لیکن وہ اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکاہے۔یہ باتیں اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے ترجمان اویچائے ایڈرے نے اتوار کو روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو کہیں۔ ایڈرے نے کہا کہ ’’حزب اللہ نے اپنے ایک کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کے جواب میں حملے شروع کیے، لیکن وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ کچھ شہری علاقوں میں معمولی نقصان ہوا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اہداف کو روک دیا گیا ہے۔ اس کے لیے ایوی ایشن، بحری اور فضائی دفاعی نظام کا استعمال کیا گیا اور اہداف کو تباہ ہونے سے روک دیا گیا۔ اتوار کو حزب اللہ اور اسرائیل دونوں کی جانب سے راکٹ فائر کیے گئے۔

Published: undefined

حزب اللہ نے کہا کہ اس نے گزشتہ ماہ بیروت میں سینئر کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کے بدلے میں اسرائیل کی جانب 320 سے زیادہ راکٹ اور کئی ڈرون فائر کیے تھے۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے کہا کہ شمالی اور وسطی اسرائیل کو نشانہ بنانے والے تقریباً 100 جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے ایک ہزار سے زائد میزائلوں کو تباہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined