سعودی عرب: جمعرات کو نماز عشاء اور نماز جمعہ کے دوران مسجد حرام میں نماز کی صف بندی کے دلکش اور ایمان پرور مناظر سوشل میڈیا کی زینت بنے۔ ان مناظر کو سوشل میڈٰیا پر غیر معمولی طور پر سراہا گیا اور اُنہیں مسجد حرام میں عبادت اور نماز کے شاندار مناظر قرار دیئے گئے۔ ان مناظر میں نمازیوں کو حق تعالیٰ شانہ کے سامنے خشوع اور خضوع کے ساتھ حالت قیام میں دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
ان روح پرور مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد حرام اور کعبہ شریف کا مطاف نمازیوں سے کھچا کھچ بھرئے ہوئے ہیں۔ ڈیڑھ سال کی بندشوں کے بعد آج پہلی جمعہ کی نماز تھی جس میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کو پوری گنجائش کے تحت کھولا گیا ہے۔ اس موقعے پر صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے نمازیوں کی سہولیات کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گیے تھے تاکہ نمازی اور معتمرین اطمینان کے ساتھ خطبہ جمعہ سن سکیں اور نماز ادا کرسکیں۔
Published: undefined
اس موقعے پر مسجد حرام میں آمد ورفت کے لیے 50 دروازے کھول دیئے گئے تھے۔ نمازیوں اور زائرین کی خدمت پر 4 ہزار رضا کاروں کو مقرر کیا گیا تھا جب کہ مسجد حرام کو دن میں 10 بار صاف اور معطر کرنے کا بھی باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
صدارت عامہ برائے امور حرمین کی سروسز فیلڈ افیئرز اور انوائرمنٹل پروٹیکشن کے سربراہ محمد الجابری نے بتایا کہ یجنسی نے نماز جمعہ کے لیے تمام ضروری انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔ تاکہ نمازی اور زائرین اطمینان اور سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کی صبح ایجنسی نے مسجد حرام کے تمام مقامات پر جراثیم کش اسپرے کیا۔ مقدس مقام میں عطر بیزی کی گئی۔ اس موقعے پر80 ہزار لیٹر طہارتی مواد استعمال کیا گیا۔ شاہ فہد توسیع اور مسجد حرام کی دیگر منزلوں میں عطر کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ اس موقعے پر 1500 لیٹر عطریات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
(بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ حامد القرشی)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined