کل عراق میں ایک انتہائی غم سے بھرا ہوا واقعہ پیش آیا جس میں تازہ خبریں ملنے تک تقریبا سو کے قریب لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں اور ایک شادی کی تقریب آگ لگنے کی وجہ سے ماتم میں تبدیل ہو گئی۔
Published: undefined
منگل (26 ستمبر) کو شمالی عراق کے صوبہ نینویٰ کے ضلع الحمدانیہ میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے۔ صوبہ نینویٰ دارالحکومت بغداد کے شمال مغرب میں تقریباً 335 کلومیٹر (205 میل) کے فاصلے پر موصل کے بالکل باہر واقع ہے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی نینا کی رپورٹ کے مطابق آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں دلہا اور دلہن بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔
Published: undefined
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ پٹاخوں کے جلنے سے لگی۔ عراقی خبر رساں ایجنسی نینا کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر مقامی صحافیوں کی تصاویر میں تقریب ہال کی جلی ہوئی باقیات نظر آ رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب