الریاض: سعودی عرب نے اَمال یحییٰ المعلمی کو ناروے میں اپنی نئی سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ سعودی عرب کی تاریخ میں دوسری خاتون سفیر ہیں جنھیں بیرون ملک تعینات کیا گیا ہے۔ ان سے پہلے شہزادی ریما بنت بندر کو امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
Published: 22 Oct 2020, 12:11 PM IST
امال یحییٰ المعلمی سمیت متعدد سعودی سفیروں کو حال ہی میں مختلف ملکوں میں تعینات کرنے کے تقرر نامے جاری کیے گئے ہیں۔ ان تمام نئے سفیروں نے منگل کے روز شاہ سلمان بن عبد العزیز کے سامنے ورچوئل طریقہ سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔ حلف برداری کی اس تقریب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔
Published: 22 Oct 2020, 12:11 PM IST
جن دوسرے نئے سعودی سفیروں نے اپنے مناصب کا حلف اٹھایا ہے، ان کے نام اور متعیّنہ ملک یہ ہیں:
ڈاکٹرسعد بن عبدالرحمان العمار، نامزد سفیربرائے یونان۔
عزام بن عبدالکریم القائن، نامزد سفیر برائے اسپین۔
ڈاکٹرعبدالعزیز بن علی السقر، نامزد سفیر برائے تُونس۔
ڈاکٹرصالح بن حماد الصہیبانی، انھیں اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) سعودی عرب کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔
زیاد بن معاشی العطیہ، نامزد سفیر برائے نیدرلینڈز۔
Published: 22 Oct 2020, 12:11 PM IST
ان کے علاوہ سعودی عرب کے مالدیپ، ہنگری، نائیجیریا، بوسنیا ہرزی گووینا، یوگنڈا اور میکسیکو میں نئے نامزد سفیروں نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے روبرو اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 22 Oct 2020, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Oct 2020, 12:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز