الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے خصوصی افراد اور معذور نمازیوں کے لیے مسجد حرام کی پہلی منزل مختص کی ہے جہاں وہ داخل ہو کرعبادت کر سکیں گے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف عمرہ مناسک کے دوسرے مرحلے پر عمرہ زائرین کی آمد اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے مسجد حرام میں خصوصی افراد کے لیے مسجد کی پہلی منزل مختص کی ہے۔ اس کے علاوہ معذوری سے دوچار نمازیوں کے مسجد حرام میں داخلے کے لیے دیگر شرائط بھی عاید کی گئی ہیں۔ مسجد کی انتظامی تمام معذور افراد کو ان کے لیے مختص جگہ ہر پہنچانے اور انہیں نماز کےبعد بہ حفاظت باہر لے جانے میں مدد کرنے کی پابند ہوگی۔
خصوصی افراد کی عبادت کی ادائی میں مدد کے لیے الگ سے عملہ تعینات کیا گیا ہے جو وہیل چیئر کے ذریعے مدد کرنے کے ساتھ ساتھ نمازیوں کے ماسک، سینیٹائزنگ اور ان کے لیے آب زم زم کی بوتلوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ معذور نمازیوں اور زائرین کا معاون عملہ سیکیورٹی حکام کے ساتھ بھی تعاون کرے گا۔ تھرما کیمروں کی مدد سے مسجد میں آنے والے خصوصی افراد کا درجہ حرارت بھی معلوم کیا جائے گا۔ مسجد حرام میں نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد کی سینی ٹائیزنگ، مسجد کے داخلی اور خارجی راستوںکی صفائی، قالینوں وہیل چیئر کی صفائی ستھرائی کے لیے مسجد موجود تمام نمازیوں کو باہر نکالا جائے گا۔
Published: undefined
درایں اثنا مسجد حرام میں معذور زائرین کے امور کے ڈائریکٹر جنرل فیصل بن الجودی نے خصوصی افراد کے لیے مسجد حرام میں کیے گئےانتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مسجد کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ کورونا کی وبائی حالات کے پیش نظر معذوری کا شکار زائرین اور نمازیوں کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
الجودی کا مزید کہنا تھا کہ مسجد حرام میں سلائیڈز اورریمپ کی شکل میں 32 دروازوں سے معذور افراد داخل اور خارج ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ باب 68، 74، 79، 84، 89، 90، 93 اور 94 مختص ہیں جب کہ عمرہ کے لیے آنے والے معذور نمازی مطاف تک پہنچنے کے لیے اجیاد، الشبیکہ، المروہ اور الارقم پلوں کا استعمال کریں گے۔
Published: undefined
وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں عمرہ کی ادائی کے لیے صرف 'اعتمرنا' ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے ایک لاکھ 25 ہزار معتمرین کو عمرہ کی اجاز دی گئی۔ اس ایپ کے ذریعے 2 ملین افراد نے عمرہ کے لیے رجسٹریشن کی ہے۔ داریں اثنا الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے ترجمان ھانی حیدر نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 45 ہزار عمرہ زائرین اور ایک لاکھ 20 ہزار نمازی مسجد حرام میں آئے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز