عرب ممالک

سعودی عرب میں تمام طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں ترقی

وزارت تعلیم کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق کنڈر گارٹن، ایلیمینٹری، انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری سطح کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات پر ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الریاض: سعودی عرب کی وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ اور طالبات کو کسی امتحان کے بغیر اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق کنڈر گارٹن، ایلیمینٹری، انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری سطح کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات پر ہوگا۔

Published: undefined

وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ 1441 ہجری کے تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کو ایک وضع کردہ میکانزم کے تحت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت پہلے سمسٹر کے نتیجے ہی کو دوسرے سمسٹر کا نتیجہ خیال کیا جائے گا۔

Published: undefined

سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد پیدا ہونے والے غیرمعمولی حالات سے نمٹنے کے لیے قیادت کی جاری کاوشوں ہی کا تسلسل ہے۔ اساتذہ اور انتظامیہ کی شاندار کوششوں کے نتیجے میں فاصلاتی تدریس کو بروئے کار لاتے ہوئے نصاب کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے طلبہ وطالبات کی تدریس فاصلاتی نظام کے ذریعے تعلیمی سال کے اختتام تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

تاہم انہوں نے وضاحت کی ہے کہ پرائیویٹ بین الاقوامی اسکولوں اور غیرملکی بین الاقوامی اسکولوں کو طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کے لیے جائزے کا کوئی سا بھی مناسب طریق کار اختیار کرنے کا حق حاصل ہے۔ وہ اپنی صواب دید کے مطابق انھیں اگلی جماعتوں میں ترقی دے سکتے ہیں۔

Published: undefined

سعودی وزارت تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران میں سائنس اور فنون، قرآن مجید کے حسن قرآۃ اور حفظ کے مقابلے اور قومی اقدار کو فروغ دینے کی سرگرمیوں کے مختلف مقابلے منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined