الریاض: سعودی عرب نے جزیرۃ العرب کے مشہور روایتی دستکاری فن 'السدو' کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم سائنس ثقافت 'یونیسکو' کے فورم پر قومی ثقافتی ورثہ قرار دینے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب اور کویت کی کوششوں سے 'یونیسکو' نے السدو کو ایک غیر منافع بحش ثقافتی ورثہ اور فن قرار دلوایا ہے۔ یہ پیش رفت یونیسکو کے 14 سے 19 دسمبر تک جاری سالانہ اجلا س کے موقعے پر عمل میں لائی گئی ہے۔
Published: undefined
یہ کامیابی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قومی ورثے کے تحفظ ، اسے عالمی سطح پر تسلیم کرانےاور قومی ثقافتی شناخت کے لیے ان کی کوششوں، علاقائی اور عالمی سطح پر رویتی فنون کو اجاگر کرنے کی اہمیت کا ثبوت ہے۔
یونیسکو کے ساتھ السدو کا بہ طور ایک ثقافتی فن کے اندراج کا عمل وزارت ثقافت ، قومی کمیٹی برائے تعلیم ، سائنس و ثقافت ، یونیسکو میں سعودی عرب کے مندوب، ایسوسی ایشن "ہم اپنا ورثہ ہیں" اور کویت کے تعاون اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
Published: undefined
السدو کھڈی پر کپڑا تیار کرنے کا آٹھواں ثقافتی عنصر ہے کہ جسے مملکت نے 'یونیسکو' میں شامل کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس اقدام کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اس روایتی فن کی اہمیت پر روشنی ڈالنا ، اس کے تسلسل کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے اور نسل در نسل چلے آرہے اس فن کی پائیداری کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
Published: undefined
السدو ایک تخلیقی روایتی دستکاری فنون میں ایک فن ہے جو جزیرہ نما عرب کے باشندوں کے ہاں صدیوں سے مقبول چلا آ رہا ہے۔ اگرچہ جدید صنعت نے اس فن کومتاثر کیا ہے مگر عرب دنیا میں ثقافتی ورثے کے طور پر یہ فن آج بھی زندہ ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈااٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined