عرب ممالک

سعودی عرب کے شمال میں واقع ایک حویلی تہذیب رفتہ کی یادگار

سعودی عرب کی شمالی گورنری 'القریات' واقع ایک پرانی عمارت سیاحوں کی توجہ کا آج بھی مرکز ہے۔ حویلی نما یہ عمارت چونے کے سفید پتھروں سے تعمیر کی گئی ایک پرانی یادگار ہے

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ریاض: سعودی عرب کی شمالی گورنری'القریات' واقع ایک پرانی عمارت سیاحوں کی توجہ کا آج بھی مرکز ہے۔ حویلی نما یہ عمارت چونے کے سفید پتھروں سے تعمیر کی گئی ایک پرانی یادگار ہے۔ یہ عمارت درمیانے درجے کا ایک جنگی قلعہ بھی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت ثقافت کی طرف سے 'ٹویٹر' پر اس کی شاندار تصویر شائع کی گئی۔

Published: undefined

سعودی عرب میں ٹورم گائیڈ آرگنائزیشن کے رکن طراد العنزی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ نما اس حویلی کا نام'کاف' ہے جو 2700 مربع میٹر پر تعمیر کی گئی ہے۔ یہ عمارت تقریبا ایک سو سال قبل 1338ھ میں تعمیر کی گئی۔ اس کی تعمیر میں چونے پتھروں کا استعمال کیا گیا۔ عمارت کے اطراف میں چار ٹاور ہیں جو اس کی بیرونی دیواروں‌ میں تعمیر کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں‌ طراد العنزی نے بتایا کہ'کاف' محل میں کئی کمرے اور ہال ہیں۔ اس کی تعمیر فن تعمیر کا ایک نمونہ ہے۔ اس کا مرکزی داخلی دروازہ بھی ایک یادگار ہے جس پر 23 رجب 1338ھ کی تاریخ درج ہے۔ اس کے علاوہ ایک پتھر کی سلیپ پر اس عمارت کا ڈیزائن بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

حجاز میں آل سعود کی حکومت کے قیام کے بعد یہ محل 1344ھ کو مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کے حوالے کردیا گیا۔ شروع میں اسے مقامی حکومت کے ہیڈ کواٹر کے طورپر استعمال کیا گیا۔ یہاں کئی اہم اورسرکردہ شخصیات اپنے سرکاری فرائض انجام دے چکی ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined