مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی ’کدانہ‘ ڈویلپمنٹ کمپنی مقدس مقامات کی مرکزی ڈویلپر اور مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے لیے رائل کمیشن کے ایگزیکٹو بازو نے منیٰ کے مقدس مقام میں 44 جدید کچن بنائے ہیں جنہیں ہر اعتبار سے فول پروف اورمحفوظ بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
’کدانہ‘ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ’ کو بتایا کہ منیٰ میں کیٹرنگ کی خدمات پوری کرنے کے لیے 44 جدید ماڈل کچن بنائے گئے تھے تاکہ حجاج کی خدمت کے لیے بنائے گئے منصوبے کے مطابق مقدس مقامات پر کیٹرنگ کا نظام تیار کیا جا سکے۔
کمپنی کا مزید کہا کہ دھوئیں کو نکالنے کے لیے تمام باورچی خانوں میں جدید نظام نصب کیے گئے ہیں۔ الگ الگ چکنائی اور آگ بجھانے کے نظام نصب کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
اسی تناظر میں اس سال حج کے دوران مقدس مقامات میں بہت سے ایسے منصے اور اقدامات بھی شروع کیے گئے ہیں جنہیں "کدانہ" نے جدید اور معیاری منصوبوں کے ماڈل کے مطابق تیار کیا ہے جس کا مقصد حجاج کی خدمت کرنا ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز