بغداد: عراق نے سلامتی دستوں کے قتل کے لئے قصوروار ٹھہرائے گئے 42 انتہا پسندوں کو پھانسی دے دی ہے۔ وزارت قانون نے کہا کہ کل نصیریہ کے جیل میں 42 انتہا پسندوں کو پھانسی دی گئی۔ اس سے تین ماہ قبل بھی 14 انتہا پسندوں کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد پھانسی دی گئی تھی۔ وزارت نے کہا کہ اس سال 14 ستمبر کو نصیریہ میں ریستوراں اور جانچ چوکی کو نشانہ بناکر تین خودکش حملے کئے گئے تھے جس میں 60 افراد مارے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے لوگوں کے لواحقین نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حملہ کہ ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے قبول کی تھی۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز