الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے 'حرمین پریزیڈینسی' کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد عمرہ سیزن کی بحالی کے بعد اب تک 40 لاکھ مسلمان مسجد حرام اور بیت اللہ کے دیدار کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام میں 25 مقامات پر تھرمو کیمرے نصب ہیں جن میں رواں عمرہ سیزن کے دوران چار ملین زائرین کا درجہ حرارت چیک کیا گیا جس کے بعد انہیں عمرہ اور مسجد حرام میں عبادت کی اجازت دی گئی۔
Published: undefined
الحرمین الشریفین کے وبائی تحفظ کے امور کے سربراہ حسن السویھری نے بتایا کہ مسجد حرام میں آنے والے زائرین کا درجہ حرارت اور بخار معلوم کرنے کے لیے 100 ملازمین کو پیشہ وارانہ بنیادوں پر کام کی تربیت دی گئی ہے۔ یہ تمام ملازمین مسجد حرام کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگے کیمروں کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ تھرمو کیمروں کو بھی استعمال کرکے زائرین کی مدد کرتے ہیں۔
Published: undefined
مسجد حرام کی انتظامیہ کی طرف سے مسجد میں سینی ٹائزنگ کے لیے 20 بائیو کیر ماڈل سسٹم فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ آلات خشک بھاپ کا استعمال کرتا ہے تاکہ زمین پر کسی قسم کے جراثیم کا کوئیی سراغ باقی نہ رہے اور نمازیوں اور عازمین حج کی عبادت اور مناسک کی ادائی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
Published: undefined
ڈیوائس کی مدد سے ماحول دوست 'ہائپوکلورائڈ "بی سی 65" کا اسپرے کیا جاتا ہے۔ یہ ایک خوشبو دار اسپرے ہے جسمانی طور پر کسی بھی طرح کا منفی اثر نہیں ڈالتا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز