عراق میں مشرقی بغداد کے ایک بازار میں پیر کو ہوئے بم دھماکہ میں 21 شہریوں کی موت ہوگئی اور 54دیگر زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بغداد کے مضافاتی صدر شہر میں واقع الحویلت بازار میں شام کو ہوئے بم دھماکہ میں 21 شہریوں کی موت ہوگئی۔ واقعہ میں 54دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ سے آس پاس کی دکانوں اور اسٹالوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق دھماکا ایک بارودی ڈیوائس کے پھٹنے سے ہوا ہے اوربازار میں دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل کھانے پینے اورروزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی خریداری میں مصروف تھی۔
Published: undefined
عراق کی وزارت داخلہ نے اس واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرسٹی کی الحویلت مارکیٹ میں مقامی ساختہ دھماکاخیز ڈیوائس سے یہ حملہ کیا گیا ہے۔اس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔بغداد کی آپریشنزکمان نے بم دھماکےکی تحقیقات شروع کردی ہے۔
Published: undefined
فوری طورپر کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔قبل ازیں جنوری میں سخت گیرجنگجو گروپ داعش نے بغداد میں ایک مصروف بازارمیں دُہرے خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اس دھماکے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گذشتہ تین سال میں داعش کا بغداد میں یہ سب سے بڑا حملہ تھا۔(یو این آئی اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کےانپٹ کےساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined