بیروت: شامی فوج نے دمشق کے قریب غوطہ علاقے میں باغیوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 100 شہری جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے، مہلوکین میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔
مشرقی غوطہ کے علاقے ہمویہ، سکبا اور دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں بمباری کی گئی۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ دمشق حکومت کی حامی فورسز شمال مغربی شام میں عفرین کے علاقے میں داخل ہونے ہی والی ہیں۔ اسد حکومت کی حامی پاپولر فورسز کا عفرین میں داخلہ اب صرف چند گھنٹوں کی بات ہے۔ عفرین میں ترک فوجی دستے شامی کردوں کے خلاف زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Published: 20 Feb 2018, 11:11 AM IST
واضح رہے کہ اتوار کے روز شامی کرد فورسزکے ایک مشیر نے کہا تھا کہ عفرین میں مغربی دنیا کے حمایت یافتہ شامی کرد جنگجو اب صدر اسد کی حامی فورسز کے ساتھ مل کر ترک دستوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔
فوج کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے جبکہ دمشق حکومت کا کہنا ہے کہ حملہ صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔
ادھر ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں مزید3 دیہات کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا۔
Published: 20 Feb 2018, 11:11 AM IST
ترکی نے شمالی شام میں ترکی کی فوج کے خلاف لڑ رہے کرد جنگجوؤں کی مدد کرنے کے معاملہ میں شام کی حکومت کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔ ترکی کے نائب وزیر اعظم بکر بوزدگ نے کہا کہ ترکی کے منصوبے درست طریقے سے چل رہے ہیں اور اگر شامی فوج نے اس میں مداخلت کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ اس سے پہلے شام میڈیا نے کہا تھا کہ فوج کرد جنگجوؤں کی مدد کرے گی تاکہ عفرین میں ترکی کی سرگرمیوں کے خلاف جدو جہد کی جاسکے۔
سی این این ترک نے بتايا کہ صدر طیب رجب اردگان نے روس کے صدر ولادمر پوتن سے کہا ہے کہ اگر شام نے کردوں کے ساتھ کسی طرح کا کوئی معاہدہ کیا تو یہ شام کے لئے برا ہوگا۔ وہیں وزیر خارجہ نے کہا کہ اب اگر شامی فوجی وائی پی جی کی مدد کرنے آئے ہیں تو پھر شامی فوجیوں کو اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔
Published: 20 Feb 2018, 11:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Feb 2018, 11:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز