اسرائیلی فوج نے چھ مقامات پر مارچ کر رہے فلسطینیوں پر فائنگ کی ہے جس میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ سرحدی باڑ کے ساتھ پانچ مقامات پر 17 ہزار فلسطینی جمع ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دنگوں کو روکنے کے لیے فوجویوں نے صرف ان لوگوں پر فائرنگ کی جو دوسروں کو ترغیب دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔
فلسطینیوں نے سرحد کے قریب پانچ مقامات پر احتجاجی کیمپ قائم کیے ہیں۔ انھوں نے اس مارچ کو 'واپسی کے لیے عظیم مارچ' کا نام دیا ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق سرحد پر سات ہزار لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات میں مدد کریں۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گولہ باری کے باعث ایک فلسطینی کسان ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائی جمعے کو جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے کے قریب ہوئی ہے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق مظاہرین پر آنسو گیس بھی پھینکی گئی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ نوجوان گروہوں نے احتجاج کرنے والے منتظمین کی احکامات کو نظڑ انداز کیا کہ وہ سرحدی باڑ کی جانب نہ بڑھیں۔
واضح رہے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے ساتھ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کی کال کے بعد سے اس علاقے میں حالات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔
(بشکریہ بی بی سی اردو )
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز