بیروت: اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے فوجی ہوائی اڈے پرمبینہ طور پر میزائل داغے ہیں ۔روس اور شام نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے یہ حملہ کیاہے۔
جنگ پر نظر رکھنے والے ایک گروپ کے مطابق اس فضائی حملے میں 14 افراد مارے گئے، جس میں سات ایرانی بھی شامل ہیں۔
شام کے سرکاری ٹی وی نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کے ایف-5 جنگی طیاروں نے ٹی-4 فوجی اڈے پر کئی میزائل داغے ۔ اس کے علاوہ مزید معلومات نہیں دی گئیں۔
Published: undefined
آن لائن میڈیا میں روس کی وزارت دفاع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دو اسرائیلی طیاروں نے صوبہ حمص میں موجود ٹی-4 ائر بیس کو نشانہ بنایا۔ جیٹ طیاروں سے 8میزائل داغے گئے۔ جن میں سے پانچ میزائل شام کی فوج نے تباہ کر دیئے، تاہم تین میزائل ائر بیس کے مغربی حصے میں گرے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس الزام سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
سال 2012سے اب تک اسرائیل کی جانب سے شام میں 100 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں زیادہ تر لبنان کے عسکریت پسند گروہ حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کرنے والے قافلوں کو نشانہ بنایا گیا، جو شام جنگ میں سرکاری فوج کے اتحادی ہیں۔
اسی سال فروری میں اسرائیل نے ٹی-4 فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے کا جواز یہ بتا یا گیا تھا کہ اسرائیلی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایرانی ڈرون نے یہاں سے اڑان بھری تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز