سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پیر کی رات تک 13 لاکھ 42 ہزار 351 عازمین حج بری، بحری اور فضائی دوریوں کو عبور کرتے ہوئے مملکت پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' نے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ائیرپورٹس پر آنے والے عازمین حج کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زمینی راستوں سے 57 ہزار 463 عازمین مملکت سعودی عرب میں پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چار ہزار 648 افراد بحری سفر مکمل کر کے سعودی بندرگاہوں پر پہنچے ہیں۔
Published: undefined
سعودی عرب میں حج کی عبادات 26 جون سے شروع ہوں گی۔ سعودی حکومت کے اندازے کے مطابق رواں سال 26 لاکھ افراد حج کے مناسک ادا کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز