دہلی میں خاتون کا گولی مار کر قتل، نابالغ لڑکے پر الزام

شمال مغربی دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں جمعہ کو ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نابالغ ملزم کا مبینہ طور پر خاتون کی نابالغ بیٹی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شمال مغربی دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں جمعہ کو ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نابالغ ملزم کا مبینہ طور پر خاتون کی نابالغ بیٹی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ ملزم اور خاتون دونوں ایک ہی علاقے میں رہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، خاتون نے ملزم کے ساتھ اپنی بیٹی کے مبینہ رشتے کی مخالفت کی تھی، جس سے مشتعل ہو کر ملزم نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر پستول خریدا اور واردات انجام دی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملزم نے جرم کرنے سے ایک دن پہلے اپنے واٹس ایپ سٹیٹس پر پستول اور گولیوں کی تصویر لگائی تھی۔ متاثرہ کی شناخت سریتا شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں جہانگیرپوری میں ان کے گھر کے اندر گولی ماری گئی۔


پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ متوفی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ سریتا کی بیٹی کو نابالغ ملزم ہراساں کرتا تھا۔ خاتون نے اس کے اس عمل کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد اس نے غصے میں آ کر اسے گولی مار دی۔ خاتون کو اس کے اہل خانہ بابو جگجیون رام اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔