’مودی چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین ختم کیا جائے‘ دمن اور دیو میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!

<div class="paragraphs"><p>دمن اور دیو میں راہل گاندھی / ایکس</p></div>

دمن اور دیو میں راہل گاندھی / ایکس

user

قومی آوازبیورو

دمن اور دیو: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!

دمن اور دیو میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’آئین کہتا ہے کہ ملک کے تمام لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ آئین سے کروڑوں لوگوں کو ریزرویشن ملا۔ ملک کے تمام ادارے آئین سے وجود میں آئے۔‘‘

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ اب نریندر مودی اور آر ایس ایس چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین کو ختم کیا جائے اور اپنے لوگوں کو ملک کا راجہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے تعلیمی اداروں میں آر ایس ایس کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، جن کا تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔


کانگریس کے سابق صدر نے کہا، ’’نریندر مودی نے پرفل پٹیل کو یہاں کا راجہ بنا کر بیٹھا دیا ہے۔ پرفل پٹیل کے دل میں جو آتا ہے وہ کرتے ہیں اور عوام کو پریشان کرتے ہیں۔ لیکن ایسا صرف آپ کے ساتھ نہیں ہو رہا، یہ پورے ملک میں ہو رہا ہے۔ کانگریس کی حکومت بنتے ہیں پرفل پٹیل نے یہاں جو بھی بدعنوانی کی ہے، اس کا حساب کتاب کیا جائے گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے اپنے ’نیائے پتر‘ (منشور) میں ماہی گیروں کے لئے انتہائی ضروری چیزیں شامل کی ہیں۔ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنتے ہی ڈیزل پر سبسڈی پھر سے شروع کر دی جائے گی، فشنگ بوٹ پر بیمہ کی سہولت حاصل ہوگی، ان لینڈ فشنگ اور ایکواکلچر کو زراعت کا درجہ دیا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس کے منشور میں کئے گئے وعدوں کو دہرایا اور عوام سے مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔