لوک سبھا انتخاب 2024: ریلوے نے پہلے مرحلہ کی پولنگ سے قبل کئی اسپیشل ٹرینیں چلانے کا کیا اعلان

جنوبی ریلوے کے ذریعہ جاری آفیشیل نوٹیفکیشن کے مطابق چنئی کے ایم جی آر چنئی سنٹرل سے بنگلورو وہائٹ فیلڈ ریلوے اسٹیشن کے درمیان لوک سبھا الیکشن اسپیشل ٹرین چلایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کل یعنی 19 اپریل کو لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے انڈین ریلوے نے ایک خاص انتظام کیا ہے۔ جنوبی ریلوے نے چنئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے بنگلورو کے لیے کچھ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ووٹنگ کے دن مسافروں کو ووٹ دے کر اپنے کام کی جگہ پر لوٹنے میں سہولت ہوگی۔

دراصل 19 اپریل 2024 کو تمل ناڈو کی 39 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ جنوبی ریلوے نے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی ریلوے کے ذریعہ جو آفیشیل نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، اس کے مطابق چنئی کے ایم جی آر چنئی سنٹرل سے بنگلورو وہائٹ فیلڈ ریلوے اسٹیشن کے درمیان لوک سبھا اسپیشل ٹرین چلایا جائے گا۔ ٹرین نمبر 06006/06005 چنئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے 18 اپریل اور 20 اپریل 2024 کو صبح 5.35 منٹ پر چل کر دن میں 12 بجے بنگلورو پہنچے گی۔ ساتھ ہی یہ اسپیشل ٹرین بنگلورو سے دن میں 1 بجے چل کر شام 7 بجے تک چنئی پہنچ جائے گی۔ ڈاؤن ٹرین بھی اسی طرح 18 اور 20 اپریل کو چلایا جا رہا ہے۔ اس ٹرین میں اے سی فرسٹ کلاس کے علاوہ اے سی 2 ٹیئر، اے سی 3 ٹیئر، سلیپر کوچ اور تین جنرل کوچ بھی رہیں گے۔


چنئی اور بنگلورو کے علاوہ جنوبی ریلوے نے تامبرم اور کنیاکماری کے درمیان بھی اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔ تامبرم اور کنیاکماری کے درمیان (06002/06001) ایک ٹرین چلائی جائے گی۔ تامبرم-کنیاکماری سپرفاسٹ اسپیشل تامبرم سے 18 اور 20 اپریل کو شام 4.45 بجے چل کر دوسرے دن کنیاکماری صبح 4.40 بجے پہنچے گی۔ اسی طرح کنیاکماری سے ٹرین 19 اور 21 اپریل کو رات 8.30 منٹ پر چل کر دوسرے دن 9.20 بجے تامبرم پہنچے گی۔

تمل ناڈو میں انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنوبی ریلوے نے چنئی ایگمور-کوئمبٹور کے درمیان بھی اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرین کا نمبر 06004/06003 ہوگا۔ ٹرین چنئی ایگمور سے 18 اور 20 اپریل 2024 کی شام 4.25 منٹ پر چل کر دوسرے دن 8.20 بجے صبح میں کوئمبٹور پہنچے گی۔ علاوہ ازیں کوئمبٹور سے ٹرین 19 اور 21 اپریل 2024 کو شام میں 8.40 بجے چل کر چنئی دوسرے دن 10.05 بجے صبح پہنچے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔