آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ جب تک کانگریس ہے، محروموں سے ان کا ریزرویشن دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی کے قریبیوں کے بیانوں سے اب صاف ہو گیا ہے کہ ان کا مقصد ہے آئین بدل کر ملک کی جمہوریت کو تباہ کر دینا۔‘‘

اس پوسٹ میں راہل گاندھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پھر سے حکومت بنانے کے بعد بی جے پی کا مقصد دلتوں، پسماندوں، قبائلیوں کا ریزرویشن چھین کر ملک چلانے میں ان کی شراکت داری کو ختم کرنا بھی ہے۔ لیکن آئین و ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان کی طرح بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی راہل گاندھی یہ بھی کہتے ہیں کہ جب تک کانگریس ہے، محروموں سے ان کا ریزرویشن دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔


دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی مہاراشٹر کے لاتور میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی اور بی جے پی آئین ختم کرنے کی باتیں کر رہی ہے لیکن کانگریس کبھی ایسا نہیں ہونے دے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے نریندر مودی کی 10 سالہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج ملک کی جو سچائی ہے، وہ ٹی وی پر کہیں نظر نہیں آ رہی۔ آپ محنت کر رہے ہو، لیکن وہ محنت پوری نہیں پڑ رہی۔ آپ کے تعلیم یافتہ بچوں کو روزگار نہیں مل رہا۔ مودی جی نے گزشتہ 10 سالوں میں کچھ نہیں کیا، اس لیے کہتے ہیں کہ 70 سال میں کچھ نہیں ہوا۔ لیکن میں پوچھتی ہوں– نریندر مودی جی، آپ نے 10 سالوں میں کیا کام کیا؟ آپ کب تک کانگریس کو کوستے رہیں گے۔ اگر آپ ذمہ داری لینے کے قابل نہیں ہیں تو پھر وزیر اعظم کیوں بنے؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔