کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے لکھنؤ کو دی سب سے بڑی شکست

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 137 رنز پر آل آؤٹ کر دیا اوراس نے یہ میچ 98 رنز کے بڑے فرق سے جیت لیا ۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولکتہ نائٹ رائیڈرز یعنی کے کے آر  نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 98 رنز سے شکست دے دی ۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں ایل ایس جی  یعنی لکھنؤ سپر جائنٹس کی سب سے بڑی شکست بن گئی ۔ پہلے کھیلتے ہوئے کے کے آر نے 20 اووروں میں 235 رنز کا بڑا اسکور بنایا جس میں سنیل نارائن کی 81 رنز کی طوفانی اننگز بھی شامل تھی۔ جب لکھنؤ کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے آئی تو اس کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ ارنیش کلکرنی صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ایل ایس جی کی جانب سے مارکس اسٹوئنس نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ ان کے بلے نے 21 گیندوں میں 36 رنز بنائے اور اس دوران انہوں نے 4 چوکے اور 2 فلک بوس چھکے بھی لگائے۔ لیکن دوسرے اینڈ سے مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے اسٹوئنس بھی دباؤ میں آکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس میچ میں سنیل نارائن نے بلے سے 81 رنز بنائے اور اچھی بولنگ کرتے ہوئے 1 وکٹ بھی حاصل کی۔

236 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے 6 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنائے۔ لکھنؤ اچھی پوزیشن میں دکھائی دے رہا تھا، لیکن 8ویں اوور میں کپتان کے ایل راہل 21 گیندوں میں 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد دیپک ہڈا اور مارکس اسٹوئنس بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے جس کی وجہ سے ٹیم 85 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ نکولس پران اور آیوش بدونی کا بیٹ بھی آج کام نہ کرسکا جو بالترتیب 10 اور 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ صورتحال یہ تھی کہ 15 اوور کے اختتام تک لکھنؤ کی ٹیم 130 رنز کے اسکور پر 8 وکٹیں گنوا چکی تھی اور اسے جیت کے لیے ابھی 106 رنز درکار تھے۔ ایل ایس جی کی 9ویں وکٹ 16ویں اوور میں یودھویر سنگھ کی شکل میں گری جس کی وجہ سے کے کے آر میچ پر پوری طرح حاوی رہا۔ 17ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر ہرشیت رانا نے روی بشنوئی کو بھی آؤٹ کر دیا جنہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی ایل ایس جی 137 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی اور کے کے آر نے یہ میچ 98 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔


کے کے آر نے پہلے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور لکھنؤ سپر جائنٹس پر دباؤ ڈالا۔ اس کے بعد انہوں نے بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ ٹیم کی جانب سے ہرشیت رانا اور ورون چکرورتی نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، دونوں نے اپنے اپنے اسپیل میں 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران آندرے رسل ایک بار پھر درمیانی اوورز میں گیند کرنے آئے اور 2 وکٹیں لے کر میچ کا رخ کے کے آر کے حق میں کر دیا۔ مچل اسٹارک اور سنیل نارائن بھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

واضح رہےکہ کے کے آر نے پہلے کھیلتے ہوئے 235 رنز بنائے تھے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور تھا۔ اس سے قبل لکھنؤ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم گجرات ٹائٹنز تھی جس نے 2023 میں لکھنؤ کے خلاف 227 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں دوسرا بڑا ریکارڈ یہ ہے کہ کے کے آر اب ایل ایس جی کو آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے بڑے فرق سے شکست دینے والی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل ایل ایس جی کو سب سے زیادہ فرق سے ہرانے والی ٹیم ممبئی انڈینز تھی، 2023 میں ایم آئی نے ایل ایس جی کو 81 رنز کے فرق سے شکست دی تھی۔ اب کے کے آر نے کے ایل راہل کی فوج کو 98 رنز سے شکست دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔