گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دی، تیوتیا کی شاندار اننگز نے دلائی جیت

گجرات ٹائٹنز نے کم اسکور والے میچ میں پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آخری اوورز میں راہل تیوتیا نے گجرات کو دلائی  بڑی جیت ۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پنجاب کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بنائے۔ جب گجرات کی ٹیم  ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں اتری  تو بلے بازوں کو اندازہ ہوگیا کہ پچ پر رنز بنانا آسان نہیں ہے۔ گجرات کے لیے آغاز بہت سست اور خراب تھا کیونکہ ریدھیمان ساہا صرف 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شبھمن گل اور سائی سدرشن کے درمیان 41 رنز کی شراکت ہوئی لیکن ٹیم کا رن ریٹ بہت سست تھا۔ دسویں اوور میں شبھمن گل 29 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم دس اوور کے اختتام پر ٹیم کا سکور صرف 68 رنز تھا۔ درمیانی اوورز میں لیام لیونگسٹون پنجاب کنگز کے لیے بہت اہم ثابت ہوئے جنہوں نے اپنے لگاتار اوورز میں 4 رنز کے سکور پر شبھمن گل اور ڈیشنگ بلے باز ڈیوڈ ملر کو آؤٹ کیا۔

14ویں اوور تک گجرات کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز کے ساتھ کھیل رہی تھی۔ اگلے 2 اوورز میں میچ کا رخ تبدیل ہونے والا تھا۔ پہلے سائی سدرشن کو سیم کرن نے کلین بولڈ کیا جنہوں نے 34 گیندوں میں 31 رنز بنائے۔ عظمت اللہ عمرزئی بھی اگلے ہی اوور میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 10 گیندوں میں 13 رنز بنائے۔ میچ اس مرحلے پر پہنچ گیا تھا کہ گجرات کو آخری 3 اوورز میں 25 رنز درکار تھے، لیکن پچ کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں اسکور کرنا آسان نہیں تھا۔ اسی دوران کاگیسو ربادا نے اننگز کے 18ویں اوور میں 20 رنز دیے اور یہیں سے میچ یکطرفہ ہوگیا۔ گجرات کو جیت کے لیے آخری 12 گیندوں میں صرف 5 رنز درکار تھے۔ ہرشل پٹیل نے 19ویں اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں لیکن گجرات ٹائٹنز یعنی  جی ٹی کو آخری 6 گیندوں پر صرف 1 رن بنانا پڑا۔ راہل تیوتیا نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر فاتحانہ شاٹ لگایا اور اس کے ساتھ ہی گجرات نے یہ میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔


گجرات ٹائٹنز کی ٹیم مشکل میں تھی، اس لیے راہل تیوتیا چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے۔ انہوں نے پہلے صبر سے بیٹنگ کی اور اننگز کے 18ویں اوور میں 3 چوکوں اور 1 چھکے سمیت 20 رنز بنا کر میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ تیوتیا نے مشکل حالات میں 18 گیندوں میں 36 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر گجرات ٹائٹنز کی 3 وکٹوں سے جیت کو یقینی بنایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔